جمیعت علماء اسلام پاکستان کے انتخابی نتائج پر تحفظات سامنے آگئےجے یو آئی نے انتخابی نتائج کو بندر بانٹ قرار دے دیا آئندہ چوبیس گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیںفیصلے اجلاس میں ہوں گے۔
جمیعت علماء اسلام پاکستان کی قیادت نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے اجلاس میں ہوں گے۔
جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کا اجلاس شیڈول سے ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہےجمیعت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا اس سے قبل چودہ فروری کو اجلاس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گےاجلاس میں قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔