جمعیت علماء اسلام کی قیادت کے انتخابی نتائج پر تحفظات سامنے آگئے۔
جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے آئندہ 24 گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یوآئی مجلس عاملہ اورصوبائی قائدین کا اجلاس شیڈول سے ایک دن پہلے طلب کرلیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد ہوگا،اس سےقبل 14 فروری کو اجلاس کاشیڈول جاری کیاگیاتھا،مجلس عاملہ اورصوبائی قائدین کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے،اجلاس میں قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت انتخابات سےمتعلق اپنی رپورٹس پیش کریں گی،خیال رہے کہ جے یو آئی قومی اسمبلی کی 5،خیبر پختونخوا اسمبلی میں 7 اور بلوچستان اسمبلی کی 11 نشستیں ہی جیت سکی ہے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر غور کے بعد آئندہ کے فیصلے ہوں گے۔