الیکشن کمیشن نے این اے 49 اور 50 اٹک میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن میں آزاد امیدوار این اے 49 سے طاہرصادق اور این اے50سے ایمان طاہر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں حلقوں پر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کردیئے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں این اے 58 چکوال سے آزاد امیدوار ایاز امیر کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل ایاز امیر نے کمیشن کو بتایا کہ ہمارے پاس جو فارم 45 ہیں ان کے مطابق ہم جیت چکے ہیں۔ فارم 45 کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ جمع کروا دیا گیا ہے۔
ممبرکمیشن نے کہا کہ آپ کا مطالبہ ہے آراو نے فارم 47 فارم 45 کے مطابق تیار نہیں کیا، جب فارم 47 تیار ہو رہا تھا تب بھی آراو نے آپ کو آگاہ نہیں کیا؟ وکیل ایاز امیر نے کہا کہ جی ابلکل ایسا ہی ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آر او این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری کر دیا، ممبر کمیشن نے کہا کہ آر او کا جواب آجائے پھر اس کو دیکھتے ہیں۔