لاہور پولیس نے نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے آئی ٹی ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کونو مئی کے سات مقدمات میں گرفتار کیا جائےگا۔جس کیلیے جے آئی ٹی عدالت سے جلد رجوع کرے گی۔
9 مئی واقعات کیس؛بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
اس سےقبل انسداددہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔
جج ملک اعجاز آصف نے9مئی کیس میں نامزدملزمان بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ, بارہ مقدمات میں ضمانتیں منظورکیں۔