انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔
اے ٹی سی عدالت میں 9 مئی واقعات کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی۔
جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کیس میں نامزد ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ, بارہ مقدمات میں ضمانتیں منظورکیں۔