عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیداوار وسیم قادر نے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
لاہور سےاین اے 121 سے پاکستان مسلم لیگ ن کےامیدوار شیخ روحیل اصغر کو آزاد امیدوار کو شکست دیکر جیتنے والے وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیداوار وسیم قادر نےکہا کہ نوازشریف اورمریم نوازکی قیادت پراعتمادکااظہارکرتاہوں،میں ملاقات کے بعداپنےگھرواپس آگیاہوں۔
خیال رہے شیخ روحیل اصغر این اے 121 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مظبوط امیدوار تھے جن کو آزاد امیدوار وسیم قادر نے شکست دیدی تھی۔