مسلم لیگ ن نے آزاد امیدواروں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
پاکستان مسلم لیگ کے مطابق اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق پر مشتمل کمیٹی حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں سے رابطہ کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے تمام جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں نواز شریف نےکہا ہم مرکز اور پنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں،شہبازشریف اوراسحاق ڈار آصف زرداری،فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار سنچری کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں،جہاں مسلم لیگ ن 73 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔