خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سٹی میں سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ احتجاج کے دوران پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے انتخابی مہم کے دوران بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا تھا، پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن کمپین کے لیے تپی جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔