سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ابو حمزہ خراسانی مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں عبدالشکورعرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔
ہلاک دہشتگرد 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔