کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کا لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق کے انتخابی دفتر پر حملہ کردیا۔
الیکشن میں جیتنے کےبعد پی ٹی آئی کارکنوں نےلیگی رہنماخواجہ سعدرفیق کے گلستان کالونی مصطفے آباد میں قائم انتخابی دفتر پر دھاوا بول دیا۔یونین کونسل ایک سو ستاسی کے سابق چیئرمین ملک ریاض کےگھر بنے دفتر پر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے ساٹھ کارکنوں نے حملہ کیا۔
پتھراو اور ڈنڈوں سے حملے کے دوران مقامی لیگی رہنما احمد حسان سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پرخواجہ سعد رفیق لیگی امیدوار احسن شرافت کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
خواجہ سعد رفیق نے جہاں حملے کی مذمت کی وہیں ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔کارکنوں سے خطاب کے دوران سابق وفاقی وزیرباربار نوجوانوں کو پرامن رہنےکی تلقین کرتے رہے۔