گزشتہ روز پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام 5 بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق شورکوٹ این اے 110 کے مکمل غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار صاحبزادہ امیر سلطان199590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے مولانا آصف معاویہ کو 104171ووٹ ملے۔
خیال رہے کہ غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 136 حلقوں میں 54 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن 42 اور پیپلزپارٹی نے 34نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم4 ، جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کو ایک، ایک نشست مل سکی۔