قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنيف عباسی کامیاب ہوگئے۔
غیرحتمی نتیجے کے مطابق حنیف عباسی نے96ہزار649ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض82ہزار 613ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام پانچ بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور نو گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد اب انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔