صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے جاتی امرا میں قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کی ہے اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔
قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے کامیابی عطا کی، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، ملک کی ترقی اور عوام کو مشکلات سے نکالنا ن لیگ کا ایجنڈا ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا حتمی نتائج موصول ہوتےہی نوازشریف تقریر کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھررہی ہے،کچھ نتائج کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 46 سیٹوں پر میدان مارلیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 39 آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی، جہاں ق لیگ صرف 2 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی۔