جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 88.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 84.1 ملین ڈالر مقابلہ میں 5.3 فیصدزیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 44.3 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 44.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 40.5 ملین ڈالرتھا۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.12 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.25 ارب ڈالرتھا۔