استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان قومی اسمبلی کے حلقہ 117 اور لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 سے کامیاب ہوگئے۔
جمعرات کے روز پاکستان بھرمیں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی، کونسا امیدوار کس حلقے سے جیتا؟ جانیے
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔
لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم 51 ہزار 756 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ہیں۔
پی پی 149 میں عبدالعلیم خان کا مقابلہ آزاد امیدوار ذیشان رشید سے تھا جو 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 117 کا نتیجہ بھی جاری کردیا گیا ہے اور فارم 47 کے تحت عبدالعلیم خان 91489 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے حریف علی اعجاز بٹر 80838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے