الیکشن کے اگلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 34 پیسے کی کمی دیکھی جارہی ہے،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے پر آگیا
الیکشن سے قبل 7 فروری کو ڈالر کاروبار کے اختتام پر 279. 34 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب غیرمتوقع انتخابی نتائج کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے،کاروبار کا آغاز تئیس سو پوائنٹس کی کمی کے بعد ہوا۔