تحریک انصاف کے رہنما اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے آزاد امیدوار بیرسٹر نے عام انتخابات 2024 میں 150 سیٹیں جیتنے کا دعوی ٰ کر دیا۔
سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر گوہر نے کہا کہ پرامن الیکشن ہوا ، لوگ بڑی تعداد میں نکلے،الیکشن ایکٹ کے مطابق آر او نے دو بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے ،ابھی تک رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ آپ پرامن رہیں اور اس وقت تک رٹرننگ افسر کے سامنے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتے ۔امید کرتے ہیں فارم 47 جلد مل جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرنے 150 سیٹیں جیتنے کا دعوی ٰ کرتےہوئےکہا وفاق میں اور کے پی حکومت بنائیں گے ۔