صوبائی دارلحکومت لاہور کے حلقہ پی پی 151 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 151 کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امید وار سہیل شوکت بٹ 34436 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوارحماد علی 13530 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ن لیگی امیدوار سہیل شوکت بٹ نے 21000 ووٹوں کی برتری سے نشست جیتی ہے۔