ملک بھر میں آج ہونے والے 12 ویں عام نتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے44 میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
قومی اسبلی کے حلقہ 44 کے358 میں سے112پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارعلی امین گنڈاپور27199 ووٹ لے کر آگے ، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 13742 ووٹ لے کر دوسرے ، جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 7641 کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔