پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ے رائے مرتضیٰ نے ن لیگی امیدوار کو شکست دیتے ہوئے میدان مار لیاہے ۔
ملک بھر سے انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی پی 203 ساہیوال پنجاب اسمبلی کا وہ پہلا حلقہ ہے جس کا اب تک مکمل نتیجہ سامنے آیا ہے ، یہاں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار راءے مرتضیٰ نے ن لیگ کو پچھاڑتے ہوئے میدان مار لیا ہے ۔
رائے مرتضیٰ نے 62 ہزار 468 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف جٹ 47 ہزار 231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔