ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکاہے اور گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس گنتی مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق اس ڈپلوائمنٹ کا مقصد کاؤنٹنگ کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے ، سیکورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور الیکشن پروسیس کے ساتھ اُنکا کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں، صرف انتخابی عملہ آراوز کے دفاتر کے اندر ووٹ کاؤنٹنگ کا عمل جاری رکھے ہُوئے ہے ،عوام سے توقع کی جاتی ہے کے وہ اِس عمل کو پُر امن طریقے سے مکمل کرنے کے لیئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔