قومی احتساب بیورو (نیب)اوروفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) نے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب نذیراحمد بٹ نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے ملاقات بھی کی ۔
ملاقات میں ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔
نیب چیئرمین اور ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات میں یہ بات بھی طے پائی کی کہ احتساب، تفتیش اور صلاحیتیں بڑھانے میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔