نائب امیر جماعت اسلامی اور اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں اسلم نے دعویٰ کیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔
اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے جبکہ انہوں نے اپنا ووٹ ایف 8 فور کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخلتف حلقوں میں ہمارے امیدوار جیت رہے ہیں، آج شام جیت کا جشن منائیں گے۔
میاں اسلم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امیر جماعت اسلامی ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔