امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کا پیکیج مسترد کردیا۔ اسرائیل کی 17.6 ارب ڈالر امداد کا بل مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی جانب سے اسرائیل کیلئے امدادی پیکیج کے بل کی مخالفت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کے پیکیج کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا اور ایوان میں اسرائیل کی امداد کا بل مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرسکا۔
واضح رہے امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی 17.6 ارب ڈالر امداد کا پیکج پیش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری میں 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہوگے۔
اسرائیل نے حملوں میں اقوام متحدہ اور صحافتی اداروں کے دفاتر، تعلیمی اداروں، مساجد، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا، جس میں صحافیوں، اقوام متحدہ کے کارکنوں، ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف، اساتذہ سمیت سیکڑوں امدادی کارکن بھی شہید ہوچکے ہیں۔