قلعہ سیف اللہ میں جمیعت علماء اسلام کے انتخابی دفتر پر ہونے والے دھماکے میں 14افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ، اس حلقے سے جے یو آئی ایف کے امیدوار مولانا عبدالواسع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امیر جماعت نے کہا تھا کہ الیکشن نہ کرائیں ، وہ جانتے تھے کہ ملک میں ابھی الیکشن کا ماحول نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کے امیدوار مولانا عبدالواسع کا کہناتھا کہ جے یو آئی نے الیکشن میں اترنے کا فیصلہ کیا ،اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں ، کل جمیعت کے کارکن انتخابات میں بھرپور حصہ لیں ، ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اپنے اداروں سے اپیل ہے متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ہے ، واقعے کے زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی لے جایا جائے گا ۔