الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 75 نارووال دانیال عزیز کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 10 فروری کو مقرر کر دی، کامیابی کی صورت میں دانیال عزی کانوٹیفکیشن کمیشن کےفیصلےسےمشروط ہوگا، الیکشن کمیشن نےفیصلہ ڈی آراونارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ ڈی ایم او رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دانیال عزیزباربارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہےہیں،دانیال عزیزنوٹس کانہ تو جواب دیتےہیں نہ حاضرہوتےہیں،دانیال عزیز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50ہزارروپےجرمانہ بھی ادانہیں کیا۔