الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہا گیاہے کہ 8 فروری کوپولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہوگی، 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی، امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے،، تمام مانیٹرنگ ٹیموں کو پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کی ہدایات جاری کی جائیں۔