اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے عام انتخابات 2024 سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کردی۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے دستبردار ہونے کا جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، حلقہ این اے 48 سے دستبردار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ طارق فضل چوہدری کی بجائے شعیب شاہین کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ، این اے 47 میں ن لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کے ساتھ ہوں، طارق فضل چوہدری بھی انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے۔