ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 3 فروری سے 6 فروری تک مزید 2 ہزار 697 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 1145 مرد، 924 خواتین اور ایک ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 142 گاڑیوں میں 212 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 6 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔