عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے اختتام کا وقت قریب ہے لیکن اس سے قبل جمعیت علماءپاکستان نورانی کے امیدوار نے لاہور کے حلقہ پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء پاکستان نورانی کے امیدوار حبیب اللہ شاہین نے لاہور کے حلقہ پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کی حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کے حکم پر میاں مصباح الرحمان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ، ان کی کامیابی کیلئے بھر پور ساتھ دیں گے ۔