پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر راحت بیکری حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہوگئی۔
منگل کے روز لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے راحت بیکری حملہ کیس اور تھانہ شادمان کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کیا گیا ہے جبکہ ملزمان میں یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔