پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران اربوں روپے کا غیرقانونی سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کا غیر قانونی پناہ گزین اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیونی سے لیکر حب تک مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی پناہ گزین گرفتار کر لیے۔ غیر قانونی پناہ گزین کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء بھی برآمد کرلی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع گوادر کے علاقوں جیونی اور پسنی سے سمندر کے ذریعے منشیات اور اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔
مختلف مقامات میں چیکنگ کے دوران 6 غیر مقامی افراد گرفتار، ایک کلوگرام آئیس، 8568 کلوگرام سپاری، 95 کاٹن سگریٹ، 2151 کلوگرام کپڑا، 1150 کلوگرام کیمیکل، 2151 کاٹن اور سینکڑوں ٹنز دیگر اشیاء کے ساتھ 19380 لیٹرز پٹرول، 62790 لیٹرز ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے پوروں، ناکہ اور جیونی کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کے دوران 280 افراد کا معائنہ کیا گیا اور ضرورت مندوں میں ادویات تقسیم کی گئی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے 53 سپیڈ بوٹس، 3900 لیٹر ڈیزل، 5660 لیٹر پٹرول اور دیگر سامان قانونی کارروائی کے بعد ان کے مالکان کے حوالے کیا۔