بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان کے پاس زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 12 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا ذخیرہ رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ڈالر ذخائر 15 کروڑ ڈالر گھٹ کر 7 ارب 78 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق دیگر تجارتی بینکوں کے پاس ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 34 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے۔