ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس کے 10جوان شہید جبکہ متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کاکہنا ہےکہ تھانے پرچاروں اطراف سےحملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئےاورشدیدفائرنگ کی گئی جس کےبعد پولیس نےبھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔،فائرنک کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
پولیس کےمطابق علاقے کوگھیرے میں لےلیا گیا ہےاور سرچ آپریشن جاری ہے،کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے۔
حملےمیں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔