پاکستان مسلم لیگ ن سینئر رہنما احسن اقبال نےتحصیل ظفر وال کے علاقے کا لوہارا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈا سے نوجوانوں میں زہر بھرتی ہے۔
ظفروال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال اپنے انتخابی حلقے میں کارکنان سے خطاب میں کہا کہ قائد کےگھر کو جلانے والی پارٹی ووٹ کی حقدار کیسے ہے؟جو پارٹی ہمارے شہیدوں کی توہین کرے وہ ووٹ کی حقدار کیسے ہے؟
احسن اقبال کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کی بہادری کی گواہی بھارتی کمانڈر نے دی کرنل شیر خان کی یادگار کو توڑ کر پاؤں سے ٹھوکریں ماری گئیںفوج کی چھاؤنی پرحملہ دشمن کرتےہیں انہوں نے بھی حملہ کیا۔
لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو تقسیم کرکےتفرقہ ڈالنے والے سیاستدان قابل مذمت ہیںآزاد امیدوار کھڑے ہیں کہ داؤ لگے اور زرداری کےآگےووٹ بیچیں پاکستان بنانے والی قائداعظم کی پارٹی کو ووٹ دیں،ملک ترقی کرے گا۔