پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت کر بھارت ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گیا، دونوں سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ساٹھ سال کے بعد ڈیوس کپ ٹاٸی کھیلنے پاکستان آنے والی بھارتی ٹینس ٹیم نے ڈیوس کپ ٹاٸی کے دوسرے روز ڈبلز میچ جیت کر 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ڈبلز مقابلے میں بھارتی جوڑی یوکی بھامبری اور ساکیتھ ماٸینی نے پاکستان کے عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کو اسٹریٹ سیٹس میں 2 -6 اور 6-7 سے ہرایا۔
گزشتہ روز پہلے سنگلز میں بھارت کے رام کمار نے پاکستان کے اعصام الحق کیخلاف 7-6، 6۔7 اور 0۔6 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری رام بالا جی نے عقیل خان کیخلاف 5۔7 اور 3۔6 سے دوسرا سنگلز جیتا تھا۔
بھارت کے ہاتھوں پلے آف راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو میں چلاگیا۔
بھارت کا پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ میں ریکارڈ مزید مضبوط ہوگیا، بھارت نے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 بار ڈیوس کپ میں شکست دی۔