پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد ( ن ) لیگ نواز شریف کی پاکستان واپسی میں کوئی رد و بدل نہیں۔
لندن میں سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی بہترین تیاریاں چل رہی ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو جلد جواب دیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو جلد جواب دیں گے، یہ سب سیاست کے ساتھ ساتھ چلتا ہے، میں افواہوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مورال بہت اچھا ہے، وہ اتنے سال بعد اپنے ملک واپس جانے پر بہت خوش بھی ہیں، ان کے 40 سالہ کیرئیر میں 11 سال جلا وطنی کے بھی شامل ہیں ، مجھے امید ہے کہ یہ انکی آخری جلاوطنی ہوگی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، انہیں پورا موقع ملنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف خود کریں گے اور وہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بھی ہوں گے۔