پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا، گرین شرٹس نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
گرین شرٹس نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے شکست دی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف پہلے بیٹگگ کرتے ہوئے صرف 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، گرین شرٹس کی جانب سے عرفات منہاس 34 اور شاہ زیب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے روہانت دولہ بورسن اور شیخ پایز جبون نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 150 رنز بناسکی، محمد شہاب جیمز 26، چودھر رضوان 20 بنا کر آؤٹ ہوئے، روہانت دولہ بورسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے بدلے 5 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آئی سی سی انڈر 19 کے سیمی فائنل مقابلے 6 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے، پاکستان انڈر 19 ٹیم سیمی فائنل میں 8 فروری کو آسٹریلیا سے مدِمقابل ہوگی۔