بھارت نے ڈیوس کپ کے دونوں سنگلز میچوں میں پاکستان کو شکست دے دی۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مقابلوں کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے نتیجے میں بھارت 1964ء کے بعد پہلی مرتبہ اپنا اسکواڈ پاکستان بھیجنے پر مجبور ہوا۔
پاکستانمیں کھیلے گئے گروپ ون کے پلے آف میچ میں بھارت کے سنگلز ماہر رام کمار رام ناتھن نے پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو دو گھنٹے میں 6-7، 7-6، 6-0 سے شکست دی۔
پاکستان کے 43 سالہ اعصام الحق کو دوسرے سیٹ میں ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ تیسرے سیٹ میں مقابلہ نہیں کرسکے۔
دوسرے میچ میں بھارت کے سری رام بالاجی نے عقیل خان کو ایک گھنٹے اور 15 منٹ میں 7-5، 6-3 سے شکست دی، دونوں ملکوں میں ڈبلز اور ریورس سنگلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت درمیان آخری ڈیوس کپ ٹائی 2019ء میں قازقستان میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 0-7 کی ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔