پی ٹی آئی کے تین سابق رہنما عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
بانی پی ٹی آئی،شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کےخلاف 9 مئی کےمقدمات میں واثق قیوم،صداقت عباسی اورعمر تنویربٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
صداقت عباسی،واثق قیوم اورعمر تنویر بٹ نے 164 کا بیان ریکارڈ کرادیا، سابق پی ٹی آئی رہنماوں نے اپنےبیان میں کہا،9مئی واقعات کی پلاننت شیخ رشید،شاہ محمود اور بانی پی ٹی آئی کی ایما پر کی۔
تینوں وعدہ معاف گواہوں کا 164کا بیان انسداددہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیا گیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی،شیخ رشید اورشاہ محمود قریشی 6 فروری کو عدالت طلب کرلیا گیا۔