ٹک ٹاکر حریم شاہ سیاسی رہنماوں مبینہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیوں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں،سوشل صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا ہنر تو انکو خوب آتا ہے۔
حریم شاہ نے اپنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں مداحوں سے دیسی ٹوٹکا پوچھا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ انکا رات سے گلا خراب ہے کوئی انکو دوائی یا دیسی ٹوٹکہ بتادے۔
ہیلو ، میرا گلا کل رات سے تھوڑا سا خراب ہے۔ گلا ٹھیک کرنے کے لیے کوئی دوائی یا دیسی ٹوٹکہ؟
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 22, 2023
حریم شاہ کے ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے کئی صارفین نے تو سنجیدگی کیساتھ مشوروں کی لائن لگا دی۔کوئی دیسی ٹوٹکا تو کوئی گرم پانے کے غرارے کرنے کا مشورہ دیتا نظرآیا۔
نمک ملا پانی ابال کر غرارے کرنی ٹھیک ہوجاو گی
— sadia (@Panadollxtra1) September 22, 2023
کسی نے تو حکیم کے پاس جانے کی تجویز دیدی۔،ایک صارف نے مشورہ دیا کہ زور زور سے چینخیں ماریں۔
زور زور سے اگر چيخيں ماری جائيں تو اللہ شفا دے گا
— Honey Khalid (@khalid_honey) September 22, 2023