پونم پانڈے کی موت پبلسٹی سٹنٹ نکلی،اداکارہ کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔
بھارت کی معروف ماڈل واداکارہ پونم پانڈےکی موت کی خبرگزشتہ روز سےگردش میں ہے جہاں سب اداکارہ کی 32 سال میں کینسر سے موت پر رنجیدہ تھے۔
تاہم اب اداکارہ کی جانب سے آفیشل اکاونٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں زندہ ہوں،سروائیل کینسر میرا دعوی نہیں ہے لیکن اس مرض نے ہزاروں خواتین کی جان لی ہے،جس کی وجہ اس بیماری کے نمٹنے کے بارے میں ہماری لاعلمی ہے، دوسرے کینسر کے علاوہ سروائیکل کینسر کو مکمل طور پر روکا جاسکتا ہے۔جس میں ایچ پی وی ٹیسٹ کلیدی قردار رکھتا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق گزشتہ روزاداکارہ کے منیجرکی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پرشیئرکیےگئے بیان میں بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے انتقال کی اطلاع دی گئی۔
View this post on Instagram
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہمارے لیے بہت مشکل ہے،آپ کو یہ بتاتے ہوئےگہرے دکھ ہو رہا ہےکہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، اداکارہ کی آخری رسومات اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر میں ادا کی جائیں گی۔
View this post on Instagram