پنجاب میں نمونیہ کےوار کم نہ ہوئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ بچوں کی جان لے لی۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق رواں سال نمونیہ سے انتقال کرنےوالے بچوں کی تعداد 311، ہوگئی،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں دو دو بچوں کا انتقال ہوا
محکمہ صحت کےمطابق پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 784 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 197 کیس سامنے آئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔