مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،نیپرا نے بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی مہنگی ہونے سےصارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپےکااضافی بوجھ پڑے گاصارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔