ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کلو منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکومتی اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق 21 تا 28 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 50 افراد گرفتار اور 1760.18 کلو منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آپریشنز کے دوران بلوچستان سے 165 کلو گرام، کے پی سے 1331.229 کلوگرام، گلگت سے 125.79 کلو گرام، پنجاب سے 115.67 کلوگرام اور سندھ سے 22.498 کلو گرام منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔ بلوچستان، کے پی اور پنجاب سے مجموعی طور پر 9.5 کلو گرام ہیروئین جبکہ ملک بھر سے کل 596.435 کلو گرام چرس ضبط کی گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق انسدادِ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے 23.012 کلو گرام میتھ جبکہ کے پی، گلگت بلتستان اور پنجاب سے مجموعی طور پر 65.8 کلو گرام افیم ضبط کی جا چکی ہے۔
یکم ستمبر سے اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 81 لاکھ 9898 کلو منشیات ضبط اور 732 مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔