بھارت کی تامل فلموں کے معروف اداکار تھالاپتی وجے نے فلم انڈسٹری چھوڑنے اور سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار تھالا پتی وجے نے انڈسٹری چھوڑنے اور سیاست میں آنے کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی جماعت کا بھی اعلان کردیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی باقی رہ جانیوالی دو فلموں کی تکمیل کے بعد وہ تامل ناڈو میں سیاستدان بننے کیلئے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گے۔
واضح رہے کہ وہ ان دنوں اپنی آئندہ آنیوالی فلم گاٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ وجے کی پارٹی کے ارکان 2026ء کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی بھارت کی معروف ترین فلمی شخصیت رجنی کانت بھی سیاست میں حصہ لے چکے ہیں وہ رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے تھے۔