پشاور میں زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں کینسر،شوگر اورسانس کی بیماریوں سمیت کئی ادویات ناپید ہوچکی ہیں ۔
مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے اب ادویات کی خریداری کی بھی دسترس سے باہر ہوگئی ہے بخار، کھانسی ، نزلہ زکام اور دیگر بیماریوں کی ادویات میں بیس فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ زندگی بچانے والی ادویات بھی 60 فیصد تک بڑھ گئی ہیں کینسر،دماغی امراض،شوگر اوردمے کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔
صدر ینگ فارماسسٹ وقاص احمد کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹورمالکان نے ادویات کی عدم دستیابی کا ذمہ داری منافع خوروں کوقراردیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے نتحابات کے بعد ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے ہوسکتا ہےمیڈیکل سٹورمالکان نے ادویات کی عدم دستیابی کا ذمہ داری منافع خوروں کوقراردیا۔