اوپیک کی جانب سے اپنی تیل کی پیداوار کی پالیسی کو تبدیل نہ کرنے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اوپیک کے پیداوار کی پالیسی سے متعلق فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر 37 سینٹ یا 0.5 فیصد سے بڑھ کر 79.07 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 30 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 74.12 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔
اوپیک نے اپنی تیل کی پیداوار کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور گروپ مارچ میں فیصلہ کرے گا کہ پہلی سہ ماہی کے لیے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کو بڑھانا ہے یا نہیں۔