موٹروے پر بھلوال کے قریب تیز رفتار کار پول سے ٹکرانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد کا 40 سالہ عمیر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ کار پر بذریعہ موٹروے اسلام آباد جا رہا تھا کہ بھلوال کے علاقے سالم کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی جس سے عمیر اور اس کی بیوی 38 سالہ عدیلہ جاں بحق ہوگئیں۔
موٹروے پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا تھا تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔