تحریک انصاف کے رہنمابیرسٹرگوہرعلی خان نےمبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوسزاسنائےجانےکا خدشہ ظاہر کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیاسےگفتگومیں بیرسٹرگوہرعلی خان نےکہا کہ لگتا ہے دورانِ عدت نکاح کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے،اورخدشہ ہے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو اِس کیس میں بھی سزا سنا دیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ عدالت دباؤمیں کام کررہی ہے۔ وکلاءصفائی کو موقع نہیں دیاجارہا۔ ایسے غیر قانونی ٹرائل کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،عدلیہ عوام کے تحفظ کی امین ہے، دیکھ لیں کیسے تحفظ کیا جارہا ہے؟
اُنکاکہناتھاکہ جس طرح مقدمات کےفیصلےہورہےہیں اب لگتاہےفری اینڈ فئیر الیکشن بھی کمپرو مائزڈ ہیں۔ ایسےحالات میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات پر بڑا سوالیہ نشان آئے گا۔